جامعہ اردو کے 14 طلبہ کو پی ایچ ڈی، 20 کو ایم فل اور 6 کو ایم ایس کی اسناد تفو یض

اتوار 18 فروری 2024 19:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2024ء) وفاقی اردو یونیورسٹی کی نظامت اعلی تعلیم و تحقیق (جی آر ایم سی) کاچھپن واں (56)اجلاس قائم مقام شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق کی زیرصدارت منعقد ہوا،اجلاس میں قائم مقام رجسٹرارمحمد صدیق نے بطور سیکریٹری جبکہ اراکین رئیس کلیہ سائنس وٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہد،رئیس کلیہ نظمیات کاروبار، تجارت و معاشیات پروفیسر ڈاکٹر مسعود مشکور صدیقی،انچارج کلیہ فنون ڈاکٹر شاہد اقبال،انچارج کلیہ معارف اسلامیہ ڈاکٹر حافظ محمد ثانی،ڈاکٹر یاسمین سلطانہ،ڈاکٹر مریم سلطانہ،ڈاکٹر راحت اللہ نے آن لائن شرکت کی اور ڈاکٹر سیّد شبر رضاڈائریکٹر صیغہ فروغ معیار نے خصوصی شرکت کی جبکہ ڈپٹی رجسٹرار(اکیڈمک ڈاکٹرثمرہ ضمیر اور انچارج جی آر ایم سی وحید مراد نے ان کی معاونت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں 14 طلبہ کو پی ایچ ڈی کی سند تفویض کی گئی،جن میں چندن لعل کمپیوٹر سائنس رضوان سلیم، مبشرہ لطیف،نعمان نعیم،خالد محمود شاہ،حمزہ عبدالرزاق ، ہاجرہ بنت عزیز، اظہر حسین نقوی ، محمد نعمان کریم ،مومن فیاض،عدیل احمد کواسلامیات، محمد نوید اختر بین الاقوامی تعلقات،حافظ محمد داؤد اورگل نائف ذکی عربی شامل ہیں جبکہ 20طلبہ کو ایم فل اور6 طلبہ کو ایم ایس کی سند تفویض کی گئی جن میں شینا بنت امر لعل خردحیاتیات،سیّد عبدالمعید شاہ تعلیمات درخشاں رضا خصوصی تعلیم، فرح ناز بین الاقوامی تعلقات، تنویر احمد طاہرسماجی بہبود ،زینت بی بی ،تنویر احمد،محمداویس اشتیاق ،حنانواز کمپیوٹر سائنس، محمد فیاض ،عثمان علی خان،عبدالعزیز اطلاقی طبیعیات، زینب بنت محمد اسلم بھٹی،رخسانہ کوثر ،مدثر ظہور، علی رضا ،عدیل ولد محمد الیاس،خلیق الرحمان ،مہوش بی بی اسلامیات اسلام آباد،عبدالخالق ،شازیہ قدیر معاشیات ، وجیہہ تنظیم ،زاہد حمید،صبا کریم اردو ، معین خرم نظمیات کاروبار ، احسان اللہ الیکٹریکل انجینئرنگ شامل ہیں۔