پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم سرد،لاہور سمیت متعدد علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

پیر 19 فروری 2024 17:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2024ء) محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد رہنے تاہم منڈی بہاوالدین، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور ،قصور ، ملتان، بھکر، کوٹ ادو، لیہ، راجن پور اور ڈیرہ غازی خان میں تیز ہواوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے درمیانی اور تیز بارش کا امکان ہے۔

اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے۔گزشتہ روز لکشمی اور اپر مال پر 0.5 جبکہ پانی والا تالاب میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،اسی طرح پنجاب کے دیگر شہروں سیالکوٹ (سٹی، ایئر پورٹ 05)، منڈی بہاوالدین 05، گجرات 04، گوجرانوالہ 03، حافظ آباد 02، فیصل آباد،جوہر آباد اور شیخوپورہ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 12جبکہ زیادہ سے زیادہ 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،ہوا میں نمی کا تناسب 53 فیصد رہا،لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 166رہی،اسی طرح شہر کے دیگر علاقوں پو لو گراونڈ میں 178،فیز8 ڈی ایچ اے 179،فدا حسین ہاوس 166،فیز8 ایوی گرین 181،سی سی آر پی 173،ذکی فارمز 178 اور پاکستان انجینئرنگ سروسز میں 170ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔