پتوکی کے علاقہ سجوال سے 45سالہ کار ڈرائیور کی لاش برآمد

پیر 19 فروری 2024 17:53

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2024ء) پتوکی کے علاقہ سجوال سے 45سالہ کار ڈرائیور کی لاش برآمد مقتول کی شناخت عبدالرحمان کے نام سے ہوئی جو لاہور کا رہائشی اور آن لائن ٹیکسی ڈرائیونگ کرتا تھا۔

(جاری ہے)

تھانہ صدر پتوکی کے علاقہ سجوال کے قریب سے 45سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت عبد الرحمن کے نام سے ہوئی جو جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات مولانا شکیل الرحمٰن کا بیٹا ہے، لواحقین کے مطابق ڈاکووں نے مسافر بن لاہور سے اوکاڑہ جانے کا کہا اور ٹیکسی ڈرائیور کو اغواہ کیا اور قتل کرنے کے بعد لاش پتوکی میں پھینک کر اسکی گاڑی لیکر فرار ہو گئے ایس ایچ او کے مطابق ورثا نے تھانہ غازیاں آباد لاہور میں اغواہ کا مقدمہ بھی درج کروا رکھا تھا مقامی پولیس نے موقع سے تمام شواہد اکھٹے کر کے لاش تھانہ غازیاں آباد پولیس کے حوالے کر دی، جبکہ دوسری طرف جمعیت اہلحدیث کے رہنماؤں نے ایف آئی آر کے اندراج اور ملزمان کی گرفتاری کے ساتھ ساتھ آئی جی پنجاب سے واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

\378