پرویزخٹک کی پارٹی خواتین کی مخصوص نشستوں سے دستبردار، تمام نامزد خواتین مستعفی

استعفے دینے والی خواتین میں سومی فلک ناز، یاسمین فہد، آسیہ اسد، نائمہ اسلم، ثوبیہ رحمان، انیتا محسود اور نادیہ شیرشامل

منگل 20 فروری 2024 15:01

پرویزخٹک کی پارٹی خواتین کی مخصوص نشستوں سے دستبردار، تمام نامزد خواتین ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2024ء) سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی جماعت پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز خواتین کی مخصوص نشستوں سے دستبردار ہوگئی۔پی ٹی آئی پی کی مخصوص نشستوں کیلئے پارٹی سے نامزد تمام خواتین نے استعفے الیکشن کمیشن میں جمع کرادئیے ۔

(جاری ہے)

استعفے دینے والی خواتین میں سومی فلک ناز، یاسمین فہد، آسیہ اسد، نائمہ اسلم، ثوبیہ رحمان، انیتا محسود اور نادیہ شیر شامل ہیں۔پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں 2 نشتیں جیتیں ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل سربراہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز پرویزخٹک کا بھی بطور پارٹی چیئرمین استعفیٰ سامنے آیا تھا۔