لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کا گیارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

منگل 20 فروری 2024 21:10

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2024ء) لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کی جانب سے گیارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کنٹرولر تعلیمی بورڈ لاڑکانہ فخرالدین احمد بابر ابڑو کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق گیارہویں جماعت کے پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، پری کمپیوٹر سائنس، کامرس، ہیومینیٹیز ریگولر اور ہیومینیٹیز پرائیویٹ کے سالانہ امتحانات میں لاڑکانہ، قمبر شہدادکوٹ، شکارپور، جیکب آباد، کشمور کندھ کوٹ سمیت ضلع دادو کی دو تحصیلوں میہڑ اور خیرپور ناتھن شاہ سے تعلق رکھنے والے مجموعی طور پر 43324 طلبہ وطالبات نے حصہ لیا جن میں سے 36411 طلبا وطالبات کامیاب اور 708 فیل جبکہ 680 طلبہ وطالبات کو کاپی کیس قرار دے کر 40 کے نتائج کاغذات نامکمل ہونے کی وجہ سے روک دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :