آر او کے دفتر میں مجھ پر پولیس نے تشدد کیا، ریحانہ ڈار کا الزام

بڑی لیڈ کو ہار میں بدلا گیا تو کیوں نہ برا لگے، ایک سچ کے آگے جھوٹ کی دیوار کھڑی کردی گئی، گفتگو

جمعرات 22 فروری 2024 13:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2024ء) سیالکوٹ سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 71 سے مسلم لیگ (ن) کے خواجہ آصف کے مدمقابل انتخابات میں حصہ لینے والی آزاد امیدوار ریحانہ ڈار نے الزام عائد کیا ہے کہ ریٹرننگ افسر ( آر او) کے دفتر میں مجھ پر پولیس نے تشدد کیا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے ریحانہ ڈار نے بتایا کہ بڑی لیڈ کو ہار میں بدلا گیا تو کیوں نہ برا لگے، ایک سچ کے آگے جھوٹ کی دیوار کھڑی کردی گئی۔

ریحانہ ڈار نے کہا کہ میری جیت کو ہار میں بدل دیا گیا، زندگی میں کئی انتخابات دیکھے مگر ان الیکشن پر افسوس ہے۔ریحانہ ڈار نے دعویٰ کیا کہ 27 سال سے خواجہ آصف نے قبضہ کیا ہوا تھا، ہم نے شکست دی، خواجہ آصف نیپولیس کیساتھ مل کرٹھپے لگائے۔وکیل ریحانہ ڈار نے کہا کہ امید ہے کہ انصاف ملے گا، این ای71 کا حلقہ ہم جیت چکے۔