وزارت اعلیٰ پیپلز پارٹی اور گورنر بلوچستان مسلم لیگ (ن)سے ہوگا

)پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن بلوچستان کے سینئر لیڈرشپ اور اراکین صوبائی اسمبلی کا حکومت سازی بارے مشترکہ اجلاس

جمعرات 22 فروری 2024 20:30

کوئٹہ+اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن بلوچستان کے سینئر لیڈرشپ اور اراکین صوبائی اسمبلی کا بلوچستان میں حکومت سازی کے حوالے سے ایک اہم اور مشترکہ اجلاس میریٹ ہوٹل اسلام آباد میں منعقد ہوا دونوں جماعتوں کے رہنمائوں نے مرکزی قائدین آصف علی زرداری میاں محمد شہباز شریف چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی حکومت سازی کے حوالے سے اتحاد اور تمام فیصلوں کو سراہا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ دونوں جماعتیں مل کر بلوچستان میں ایک پائیدار اور مضبوط حکومت بنا کر بلوچستان میں تعمیر و ترقی اور خوشحالی کا ایک نیا دور شروع کریں گے بلوچستان کے عوام کی محرومیوں کے خاتمہ اور بلوچستان کو ایک ترقی یافتہ امن کا گہوارہ صوبہ بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کرنیکا عزم حکومت سازی فارمولا کے تحت بلوچستان کی وزارت اعلی پاکستان پیپلز پارٹی کا ہوگا اور گورنر بلوچستان مسلم لیگ ن کا ہوگا دونوں اتحادی جماعتیں نء عزم اور جوش جزبہ کے ساتھ بلوچستان کے عوام کی بھرپور خدمت کریں گے اجلاس میں بلوچستان میں حکومت سازی کے حوالے سے مشاورت اور مختلف معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ وزیراعلی کی نامزدگی کا اعلان کر کے حکومت سازی کے عمل کو جلد مکمل کیا جائے گااجلاس میں پیپلز پارٹی کی طرف سے سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ خان زہری صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی میر سرفراز بگٹی سردار زادہ امیر فیصل جمالی بخت محمد کاکڑ حاجی علی مدد جتک اسفند یار کاکڑ میر عبید گورگیج سردار سرفراز ڈومکی سردار سر بلند خان جوگیزئی مولوی نور اللہ نوابزادہ میر نعمت اللہ خان زہری آغا شکیل احمد درانی مسلم لیگ ن کی طرف سے سابق وزیر اعلی بلوچستان جام کمال جعفر خان مندوخیل جمال شاہ کاکڑ محمد عاسم کردگیلو ولی محمد نورزئی برکت علی رند سردار عبدالرحمن کھیتران عبدالخالق اچکزئی تور اتمانخیل محمد خان لہڑی شریک تھے اس موقع پر ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہری سردار زادہ میر ظفر اللہ خان ساسولی میر عبدالنبی زہری علا الدین زہری میر فیصل رحیم زہری عبداللہ آزاد زہری حاجی عبدالستار زہری عبدالحمید شیخ میر خان محمد زہری میر زیرک زہری عبدالخالق زہری سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔