حافظ نعیم الرحمن و دیگر کا اجمل خٹک کثر ،عبد السمیع قریشی اور کفیل الدین فیضان کے والد کے انتقال پر اظہار ِ تعزیت

جمعرات 22 فروری 2024 20:35

ن*کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2024ء) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ، نائب امیر کراچی و انچارج میڈیا سیل ڈاکٹر اسامہ رضی ، سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری نے روزنامہ جنگ کے سینئر سب ایڈیٹر اور کالم نگار اجمل خٹک کثر، سینئر صحافی عبد الوسیع قریشی کے بڑے بھائی عبد السمیع قریشی اور سینئر صحافی کفیل الدین فیضان کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ، مرحومین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور لواحقین و پسماندگان کے لیے صبر ِ جمیل کی دعا کی ہے ۔#