پاکستان کا آئی ایم ایف سے چھ ارب ڈالرمعاہدے کیلئے رابطہ کرنے کا فیصلہ

جمعہ 23 فروری 2024 20:20

پاکستان کا آئی ایم ایف سے چھ ارب ڈالرمعاہدے کیلئے رابطہ کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2024ء) پاکستان کا آئی ایم ایف سے چھ ارب ڈالر معاہدے کیلئے رابطہ کرنے کا فیصلہ ،نو منتخب حکومت اپنے گزشتہ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کی واپسی کی مد میں چھ ارب ڈالر قرض کی درخواست کرے گا ۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان آئی ایم ایف سے چھ ارب ڈالر کے معاہدے کیلئے رابطہ کرے گا نو منتخب حکومت اپنے گزشتہ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کی واپسی کی مد میں چھ ارب ڈالر قرض کی درخواست کرے گا بیل آئوٹ پیکج مارچ میں ختم ہوگا اورنئے پروگرام پر بات بھی مارچ میں شروع کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف اور پاکستان حکام ابھی بھی توانائی سیکٹر اصلاحات پر بات چیت کررہے ہیں آئی ایم ایف حکام نے پاکستان کیلئے نئے پروگرام پر ابتدائی آمادگی کااظہار کیا ہے آئی ایم ایف ترجمان نے گزشتہ پی ٹی آئی کے تحفظات کے باوجود پاکستان کیلئے فنڈز کی دستیابی پر مثبت جواب دیا ہے ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان کو نئے پیکج کیلئے بجٹ پر نظر ثانی ، سود کی شرح میں اضافہ کرنا ہوگا بجلی اور قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافہ اور سبسڈیز کا خاتمہ بھی کرنا ہوگا ۔صنعتوں اور کیپٹو پاور پلانٹس کو اعانت ختم کرکے بین الااقوامی ریٹس پر گیس دینا پڑیگی۔