تحریک لبیک پاک پتن کے گرفتار عہدیداروں کی ضمانت پر رہائی کا حکم

جمعہ 23 فروری 2024 22:46

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2024ء) خصوصی جج انسداد دہشت گردی کورٹ ساہیوال محمد زاہد غزنوی نے تحریک لبیک پاک پتن کے گرفتار عہدیداروں صوفی محمد سلیم، اختر سیفی اور پیر سعید احمد علی شاہ کی ضمانت کی درخواست منظور کر لی اور دونوں ملزموں کو ایک ایک لاکھ روپے کا ضمانت نامہ داخل کرانے پر رہائی کا حکم دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس صدر پاکپتن نے 12اپریل 2022کو تحریک لبیک پاکستان کے صدر کی کال پر روڈ بلاک ،احتجاجی مظاہرہ اورسرکاری گاڑیوں پر پتھرائو کرنے کے الزامات میں مقدمہ درج کر کے 43کارکنوںاور عہدیداروں کوگرفتار کر لیا تھا جبکہ دیگر عہدیداروں کو اشتہاری قرار دے دیا تھا ان دونوں عہدیداروں کو 18فروری کو پولیس نے گرفتار کرلیا تھا۔