مریم نوازکا وزارت اعلی کا منصب سنبھالنے سے متعلق سوال پردلچسپ جواب

ہفتہ 24 فروری 2024 22:46

مریم نوازکا وزارت اعلی کا منصب سنبھالنے سے متعلق سوال پردلچسپ جواب
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2024ء) مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر ، نامزد وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے صحافی نے وزارت اعلی کا منصب سنبھالنے سے متعلق سوال کیا جس کا انہوں نے دلچسپ جواب دے دیا۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی کے باہر نامزد وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔ اس دوران صحافی نے مریم نواز سے سوال پوچھ لیا کہ آپ پہلی خاتون وزیراعلی بن رہی ہیں، کیسا لگ رہا ہی اس پر انہوں نے جواب دیا ابھی نہیں بنی، وزیراعلی بنوں گی تو پھر بتائوں گی۔