شرمیلا فاروقی اور سحر کامران مخصوص نشست پر رکنِ قومی اسمبلی منتخب

اتوار 25 فروری 2024 18:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی اور سحر کامران مخصوص نشست پر رکنِ قومی اسمبلی منتخب ہو گئیں اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری اور نفیسہ شاہ نے جنرل الیکشن جیتنے کے بعد مخصوص نشست سے استعفیٰ دیا تھا۔علاوہ ازیں پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی297 سے آزاد امیدوار خضر حسین مزاری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ۔