پشاور ‘ تاجروں نے بجلی و گیس قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا

قیمتوں میں اضافہ واپس لے کر عوام اور تاجروں کو ریلیف فراہم کیا جائے ‘ مجیب الرحمن

اتوار 25 فروری 2024 20:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2024ء) پشاور کے تاجروں نے گیس و بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گیس و بجلی کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیکر عوام اور تاجر برادری کو ریلیف فراہم کیا جائے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے اس حوالے سے تاجر اتحاد خیبر پختونخوا کا اجلاس زیر صدارت صدر مجیب الرحمٰن منعقد ہوا ہوا جس میں مختلف بازاروں کے صدور آفتاب احمد، نثار خلیل، نصیر الدین ہاشمی، عزیز خان، ظفر منہاس ،وحید خان، اِبرہیم احمد، آیاز خان، ہمایون خان خلیل ،حاجی فضل کریم، شیخ اسلم جعفر خان ،احسان اللہ، حیات خان، نوید خان، فیاض خان اور دیگر مشران نے شرکت کی اجلاس کے شرکاء کا کہنا تھا کہ ملک میں پہلے سے ہی مہنگائی نے عوام کا جینا حرام کر رکھا ہے ایسے میں گیس و بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا جس سے عوام اور تاجر برادری شدید متاثر ہونگے جبکہ بے روزگاری میں بھی اضافہ ہوگا ،تاجر برادری اور عوام پہلے ہی پریشانی سے دو چار ہے ،بے روزگاری اور مہنگائی سے عوام تنگ ہے جبکہ ملک کے حالات بھی ٹیک نہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیکر ریلیف فراہم کیا جائے بصورت دیگر حتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہوونگے اجلاس کے اخر میں ملک و قوم کی سلامتی کیلئے دعا کی گئی ۔