شب برات کے موقع پرملک بھر کی مساجد میں محفل قرات،حمدونعت اور درودوسلام کا انعقاد

اتوار 25 فروری 2024 21:40

شب برات کے موقع پرملک بھر کی مساجد میں محفل قرات،حمدونعت اور درودوسلام ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2024ء) اسلامی سال کے آٹھویں مہینے شعبان المعظم کی14 ویں اور 15 ویں تاریخ کی درمیانی شب کو مسلمان خوش قسمتی، توبہ اور برکتیں طلب کرنے کے لئے شب برات مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منارہے ہیں، شب برات کی بابرکت رات اللہ تعالی کی رحمت اور برکات حاصل کرنے کا بہترین موقع فراہم کرتی ہے۔ اگلے دن لوگ اللہ تعالی کی بارگاہ میں بندگی کے اظہار اور دونوں جہانوں کے لیے اللہ تعالی کی بے شمار نعمتوں کی بھیک مانگنے کے لیے روزہ رکھتے ہیں۔

اسلام آباد اور راولپنڈی انتظامیہ نے جڑواں شہروں اور گردونواح میں شب برات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی حفاظتی اقدامات کر رکھے ہیں۔ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر اس حوالے سے خصوصی پروگرام، فیچرز اور ایڈیشنز کے ذریعے اس مقدس رات کی اہمیت کو اجاگر کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

شب برات تین مقدس ترین راتوں میں سے ایک ہے ، مانا جاتا ہے کہ اس رات اللہ تعالی آنے والے سال کے لیے تمام انسانوں کی تقدیر اور روزی کا فیصلہ فرماتا ہے۔

عقیدت مند اس رات کو اللہ تعالی سے فضل و کرم اور مغفرت حاصل کرنے کے ایک اہم موقع کے طور پر دیکھتے ہیں۔ دیہی اور شہری علاقوں میں مسلم خاندان ہاتھ سے بنے چاول کی روٹی، گائے کا گوشت اور حلوہ جیسے روایتی کھانے تیار کرتے ہیں اور ان پکوانوں کا تبادلہ کیا جاتا ہے۔ بہت سے مسلمان پڑوسیوں اور غریبوں میں کھانا اور مٹھائیاں تقسیم کرتے ہیں۔ روایتی طور پر اس موقع پر مسکینوں کو کھانا کھلایا جاتا ہے اور خیرات و صدقات دیئے جاتے ہیں۔

اپنے گھروں میں مسلمان عقیدت مند خصوصی دعائوں میں مشغول ہوتے ہیں، قرآن پاک کی تلاوت کرتے ہیں، میلاد، ذکر اور دیگر مذہبی رسومات منعقد کرتے ہیں تاکہ انسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے خدا کی نعمتیں حاصل کی جا سکیں۔ دنیا بھر کے مسلمان مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ نماز، روزہ، خیرات اور مذہبی عقیدت کو ترجیح دیتے ہیں۔ عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعداد عشا کی نماز باجماعت میں شرکت کے لئے مختلف مساجد کا رخ کرتی ہے ، اللہ تعالی کی رحمت اور خوشنودی حاصل کرنے کے لئے خصوصی دعائیں مانگتے ہیں۔ محکمہ اوقاف کی جانب سے مختلف مساجد میں محفل قرات، حمد و نعت اور درود و سلام کا انعقاد بھی کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :