Live Updates

حکم کے باوجود بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی جا رہی، عاطف خان

اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود بھی بانی پی ٹی آئی کیساتھ ملاقات کے لیے نہیں چھوڑا جارہا، رہنما پی ٹی آئی

پیر 26 فروری 2024 16:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2024ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عاطف خان نے کہا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ ملاقات نہیں کرائی جا رہی۔پشاور ہائی کورٹ پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی ایک بڑی تعداد میں مخصوص نشستیں ہیں، اسپیکر ،ڈپٹی اسپیکر صدر اور سینٹ کا الیکشن ہونا ہے، مخصوص نشستوں کا معاملہ ایک سنجیدہ مسئلہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو نہ ملے لیکن ہم اس کے لیے جدو جہد کریں گے، مخصوص نشستوں کا ایک اہم کردار ہے آنے والے تمام انتخابات میں، اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود بھی بانی پی ٹی آئی کیساتھ ملاقات کے لیے نہیں چھوڑا جارہا، بانی پی ٹی آئی سے ملنے دیا جائیگا تو سیاسی معاملات آگے بڑھائیں گے۔عاطف خان نے کہا کہ صدر پاکستان آئین کے مطابق کام کریں گے، آرٹیکل 6 صدر پر نہیں مسلم لیگ (ن)والوں پر لگانا چاہے، امکان ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس آنے والے دو تین دن کے اندر طلب کیا جائے گا، الیکشن نشان لینے کے باوجود پی ٹی آئی کو مینڈیٹ ملا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات