/ مینڈیٹ تحریک انصاف کو ملا تھامخصوص نشستوں کا معاملہ اب تک الیکشن کمیشن میں زیر التوا ہے ، شہرام ترکئی اور عاطف

پیر 26 فروری 2024 17:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2024ء) مینڈیٹ تحریک انصاف کو ملا تھامخصوص نشستوں کا معاملہ اب تک الیکشن کمیشن میں زیر التوا ہے مخصوص نشستوں کا فیصلہ نہ ہونے سے اسمبلی کا کورم پورا نہیں ہے، پی ٹی آئی رہنما شہرام ترکئی اور عاطف نے پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وفاق میں اکثریت پی ٹی آئی کی تھی ،شہرام ترکئی پی ٹی آئی کی ایک بڑی تعداد میں مخصوص نشستیں ہے،سپیکر ،ڈپٹی اسپیکر صدر اور سینٹ کا الیکشن ہونا ہے، مخصوص نشستوں کا معاملہ ایک سنجیدہ مسئلہ ہے،مخصوص نشستیں ہوسکتا ہے کہ پی ٹی آئی کو نہیں ملے لیکن ہم اس کے لیے جدو جہد کرینگے، انہوںنے کہا کہ مخصوص نشستوں کا ایک اہم کردار ہے آنے والے تمام انتخابات میں، اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود بھی بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ملاقات کے لئے نہیں چھوڑا نہیں جارہا ہے،سیاسی لوگوں کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے دیا جائے گا تو سیاسی معاملات آگے بڑھے گے، انہوں نے کہا کہ صدر پاکستان آئین کے مطابق کام کرینگے، آرٹیکل 6 صدر پر نہیں ن لیگ والوں پر لگانا چاہے،امکان ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس آنے والے دو تین دن کے اندر طلب کیا جائے گا، الیکشن نشان لینے کے باوجود پی ٹی آئی کو مینڈیٹ ملا ہے،