مسیحی برادری نے عام انتخابات میں کلیدی کردار ادا کیا ،راجہ خرم نواز

مسیحی کالونیز میں پانی ،بجلی و گیس سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹھوس اقدامات ناگزیر ہیں ،نومنتخب رکن قومی اسمبلی

پیر 26 فروری 2024 19:40

اسلام آباد/راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2024ء) حلقہ این اے 48 سے نو منتخب رکن قومی اسمبلی راجہ خرم نواز نے کہاہے کہ مسیحی کمیونٹی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے ، مسیحی برادری نے عام انتخابات میں کلیدی کردار ادا کیا ، مسیحی کالونیز میں پانی ،بجلی و گیس سمیت دیگر مسائل کے حل کے لیے ٹھوس اقدامات ناگزیر ہیں ۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے گذشتہ روز مسیحی کمیونٹی کے وفد سے ملاقات میں کیا ۔

(جاری ہے)

وفد میں جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن پرتگال سرفراز فرانسیس وکی ، ممبر نیشنل کمیشن آف ہیومن رائٹس چوہدری منظور مسیح ، ڈاکٹر اعجاز قیصر ، شارون عارف ، آصف گل ، خالد مسیح اور چوہدری شوکت شامل تھے۔ وفد نے انتخابات میں شاندار کامیابی پرراجہ خرم نواز کو پھول پیش کیے اور مبارکباد دی۔اس موقع پر اسلام آباد میں کرسچن کالونیز خصوص فاطمہ والاز ڈھوک اعوان میں پانی گیس ،بجلی کے ساتھ دیگر ترقیاتی کاموں کے حوالہ سے بات چیت بھی ہوئی۔راجہ خرم نواز نے کہاکہ وہ بہت جلد فاطمہ ولاز کا دورہ کرکے مسائل حل کریں گے ۔مسیحی کمیونٹی کے وفد نے نو منتخب ایم این اے راجہ خرم نواز سے اظہار تشکرکیا۔