Live Updates

ہم تو 33 سال سے ہیلپ ہی کر رہے ہیں، کیپٹن (ر)صفدر کا سوال پر جواب

پنجاب کو مریم نواز کے ابو اور چچا نے بھی بہت اچھے طریقے سے چلایا،گفتگو

پیر 26 فروری 2024 22:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2024ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر)محمد صفدر نے صحافی کے اہلیہ کی ہیلپ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر جواب میں کہاہے کہ ہم تو 33سال سے ہیلپ ہی کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

لاہور میں مریم نواز کی حلف برداری کے موقع صحافی نے کیپٹن (ر)صفدرسے پوچھا کہ کیا آپ پنجاب کے کاموں میں اپنی اہلیہ کی مدد کریں گی جس کے جواب میںانہوںنے کہاکہ ہم تو 33برس سے ہیلپ ہی کررہے ہیں۔کیپٹن صفدر نے کہا کہ پنجاب کو مریم نواز کے ابو نواز شریف اور چچا شہباز شریف نے بھی بہت اچھے طریقے سے چلایا۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی اب بھی پنجاب کے حق میں بہت بہتر کرے گا۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات