الیکشن کمیشن نے کراچی کے تین حلقوں کے نتائج کے خلاف درخواستیں مسترد کردیں

منگل 27 فروری 2024 21:02

الیکشن کمیشن نے کراچی کے تین حلقوں کے نتائج کے خلاف درخواستیں مسترد ..
سلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2024ء) الیکشن کمیشن نے کراچی کے قومی اسمبلی کے تین حلقوں کے نتائج کے خلاف درخواستیں مسترد کردیں،الیکشن کمیشن نے تینوں حلقوں کے نتائج کے خلاف درخواست گزاروں کو الیکشن ٹربیونل سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے،این اے 237 کراچی سے امیدوار ظہور الدین، این اے 239 سے محمد یاسر اور این اے 241 سے تحریک انصاف کے امیدوار خرم شیر زمان کی درخواستیں مسترد کی گئی ہیں،قومی اسمبلی کی ان تینوں نشستوں پر پیپلزپارٹی کے امیدوار کامیاب ہوئے تھے۔