پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی امور کیلئے 5رکنی کمیٹی تشکیل دیدی

منگل 27 فروری 2024 21:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2024ء) پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی امور کے لئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

(جاری ہے)

میاں اسلم اقبال نے پارٹی قیادت کی مشاورت سے کمیٹی کے ناموں کی منظوری دی، کمیٹی میں چاروں زونز کے نمائندے اور رانا آفتاب شامل ہوں گے۔کمیٹی پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی امور کے لیے مشورے کرے گی، نارتھ پنجاب سے ملک احمد خان بھچر، ساتھ سے معین قریشی، سینٹرل پنجاب سے اویس ورک، ویسٹ پنجاب سے حسن نیازی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔