نو منتخب وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

منگل 27 فروری 2024 20:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2024ء) نو منتخب وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے عہدے کا حلف اٹھالیا۔حلف برداری کی تقریب منگل کو گورنرہائوس میں منعقد ہوئی ۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سید مراد علی شاہ سے وزارت اعلیٰ کا حلف لیا۔ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق حلف برداری تقریب کی کارروائی چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر فخر عالم نے انجام دی۔

(جاری ہے)

تقریب میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ،سابق نگران وزیراعلی سندھ مقبول باقر، اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ، ڈپٹی اسپیکر نوید انتھونی اورپیپلز پارٹی کے نو منتخب ارکان اسمبلی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب میں فریال تالپور، سید قائم علی شاہ، آغا سراج درانی، ناصر شاہ، شرجیل میمن، امتیاز شیخ، سردار شاہ،صوبائی سیکریٹریز، آئی جی پولیس رفعت مختار اور دیگر اعلیٰ افسران اور مختلف ممالک کے سفارتکار بھی شریک تھے