این اے 15 مانسہرہ سے امیدوارمحمد نوازشریف کی درخواست مسترد

بدھ 28 فروری 2024 15:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2024ء) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 مانسہرہ میں 125 پولنگ سٹیشنوں کے فارم 45 موصول نہ ہونے کے حوالے سے امیدوار محمد نواز شریف کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں الیکشن ٹریبونل سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو نثار احمد درانی اور بابر حسین بھروانہ پر مشتمل دو رکنی بینچ کی جانب سے جاری کئے گئے تحریری فیصلہ میں قرار دیا ہے کہ تمام ریکارڈ کی تفصیلی وجوہات کے جائزے کے بعد امیدوار محمد نواز شریف کی درخواست مسترد کی جاتی ہے جبکہ وہ اپنے متعلقہ الیکشن ٹریبونل سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ کمیشن نے متعلقہ ریٹرننگ آفیسر سے کہا ہے کہ وہ کامیاب امیدوار کا تین دن کے اندر اندر حتمی نتیجہ مکمل کریں۔