Nبلوچستان کی 12 ویں اسمبلی کا پہلا اجلاس

q65 کے ایوان میں 57 نومنتخب ارکان نے عہدے کا حلف اٹھایا لیا

بدھ 28 فروری 2024 22:05

ں*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2024ء) بلوچستان کی 12 ویں اسمبلی کا پہلا اجلاس 65 کے ایوان میں 57 نومنتخب ارکان نے عہدے کا حلف اٹھایا لیا ، ارکان اسمبلی سے اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد جمالی کی عدم موجودگی کے باعث رکن اسمبلی انجینئر زمرک خان اچکزئی نے حلف لیا۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کیلئے خفیہ رائے شماری آج کی جائیگی۔

بدھ کو بلوچستان اسمبلی کا اجلاس چالیس منٹ کی تاخیر سے اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد جمالی کی عدم موجودگی کے باعث گورنر بلوچستان کی جانب سے مقرر کئے گئے پرایزائیڈنگ آفیسرانجینئر زمرک خان اچکزئی کی صدارت میں تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا ، اجلاس کے آغاز پرانجینئر زمرک خان اچکزئی نے نومنتخب ارکان اسمبلی کو اسمبلی کے افسران و اسٹاف کی طرف سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں ایوان میں آنے پر خوش آمدید کہا انہوںنے کہاکہ بلوچستان کے عوام نے نومنتخب ارکان اسمبلی پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اتریں گے اور ملک وصوبے کی تعمیر ترقی کیلئے دن رات کام کریں گے، آنے والی حکومت صوبے میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کریگی، انہوںنے نومنتخب اراکین بلوچستان اسمبلی اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 65 جسے آرٹیکل 127 کے ساتھ پڑھا جائے اور قواعد انضباط کار بلوچستان صوبائی اسمبلی مجریہ 1974کے قاعدہ نمبر 5 کے تحت آئین کے گوشوارہ سوئم میں مندرجہ عبارت کے مطابق ارکان اسمبلی ڈاکٹر نور کبزئی، فضل قادر مندوخیل، مولوی نور اللہ موسیٰ خیل، سردار عبدالرحمن کھیتران، محمد خان طوراتمانخیل ، سردار مسعوداحمد لونی ، سردار سرفراز چاکر ڈومکی، نواب جنگیز مری، نوابزادہ طارق مگسی، میر عاصم کرد گیلو، میر صادق عمرانی، سلیم احمد کھوسہ، عبدالمجید بادینی، فیصل جمالی، نواب ثنااللہ خان زہری،میر یونس عزیز زہری، خیر جان بلوچ، مولانا ہدایت الرحمن بلوچ، میر ظہوراحمد بلیدی، ڈاکٹر ربابہ بلیدی، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، میر برکت علی، میراصغر رند، میر اسد اللہ بلوچ، رحمت صالح بلوچ، زابد علی ریکی، میر شعیب نوشیروانی،حاجی غلام دستگیر بادینی، میرضیاء اللہ لانگو، نواب محمد اسلم خان رئیسانی، ملک نعیم بازئی، بخت محمدکاکڑ، میرصمد گورگیج ، شیخ زرک خان مندوخیل، ولی محمد نورزئی، میرلیاقت لہڑی، میر عبید گورگیج، حاجی علی مدد جتک، پرنس عمر احمد زئی، اسفند یار کاکڑ، اصغر ترین، سید ظفر آغا، کیپٹن (ر)عبدالخالق اچکزئی، فرح عظیم شاہ، غزالہ گولہ، مینا مجید بلوچ، شہناز عمرانی، ہادیہ نواز، شاہدہ رئوف، صفیہ بی بی، سلمی بی بی، امہ کلثوم، سنجے کمار، روی رونجھا، پیٹرک ایس ایم مسیح سے حلف لیا۔

(جاری ہے)

جبکہ جام کمال خان ، سرفراز بگٹی، میر صادق سنجرانی، سردار اختر مینگل اور میر ظفر اللہ زہری کی اجلاس میں عدم شرکت کے باعث عہدے کا حلف نہیں اٹھاسکے، جبکہ صوبائی حلقہ پی بی 7 کے نو حلقوں پر الیکشن کمیشن نے دوبارہ ووٹنگ کی ہدایت کی ہے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 14 میں ووٹوں کی گنتی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں، نومنتخب ارکان اسمبلی نے اپنے دستخط شدہ حلف نامہ فرداً فرداً اسمبلی سیکرٹریٹ کے پاس جمع کرائیں بعدازاں پریزائیڈنگ آفیسر انجینئرنگ زمرک خان اچکزئی نے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج سہہ پہر تین بجے تک ملتوی کردیا آج ہونے والے اجلاس میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے عمل میں لایا جائیگا اور اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے نامزدگی 12 بجے تک سیکرٹری اسمبلی کے پاس جمع کرائی جاسکے گی۔