Live Updates

ماڈل ٹا ون کے شاپنگ سنٹرمیں اچانک آگ بھڑ ک اٹھی،وزیراعلی پنجاب کا نوٹس

جمعرات 29 فروری 2024 17:23

ماڈل ٹا ون کے شاپنگ سنٹرمیں اچانک آگ بھڑ ک اٹھی،وزیراعلی پنجاب کا نوٹس
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 فروری2024ء) صو بائی دارالحکومت لاہور کے علاقہ ماڈل ٹا ون لنک روڈ پر واقع شاپنگ سنٹر پیس میں اچانک آگ بھڑ ک اٹھی، تاہم امدای ٹیموں نے آ گ پر بر وقت قابو پا لیا۔وزیراعلی پنجاب نے آتشزدگی واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان ریسکیو1122 کے مطابق جمعرات کے روز ماڈل ٹا ئون لنک روڈ پر واقع شاپنگ سنٹر پیس کے تیسرے فلور پر ایک دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 کی فائر فائٹرز سمیت دیگر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اورآگ بجھانے میں مصروف عمل ہو گئیں تاہم آ گ لگنے سے شاپنگ سنٹر میں کسی قسم کا کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا۔

ریسکیو فائر فائٹرز نے پیشہ وارانہ مہارت سے پورے پلازہ کو بڑے نقصان سے بچا لیا اور آگ پر قابو پا لیا۔ دریں اثنا وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے لاہور پیس پلازہ میں آتشزدگی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا،انہوں نے فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 کو فوری امدادی سرگرمیاں شروع کرنے، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سمیت متعلقہ حکام کو جائے حادثہ پر پہنچنے اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنا نے کی ہدایت کی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات