تاجر اتحاد خیبر پختونخوا کاایس پی رورل اعجاز خان کے اور دیگر شہدا کہ ایصال روح کی ثواب کے لیے تعزیتی ریفرنس اور قرآنی خوانی کا اہتمام

جمعرات 29 فروری 2024 21:45

×پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 فروری2024ء) تاجر اتحاد خیبر پختونخوا کے زیراہتمام تحصیل کاٹلنگ میں ہونے والے المناک دہشتگردی کے حادثے میں شہید ہونے والے ایس پی رورل اعجاز خان کے اور دیگر شہدا کہ ایصال روح کی ثواب کے لیے تعزیتی ریفرنس اور قرآنی خوانی کا اہتمام کیاگیا۔قرآن خوانی میں تاجر اتحاد خیبر پختونخوا کہ صدر مجیب الرحمن مختلف بازاروں کہ صدو جس میں شوکت اللہ ہمدرد ظفر منہاس نثار خلیل آفتاب احمد نصیر الدین ہاشمی عزیز خان فضل حیات حان شیخ اسلم حاجی فضل کریم وحید حان اِبراھیم حان اور دیگر صدور اور تاجروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے صدر مجیب الرحمن نے کہا کہ پختونخوا میں ہی پولیس اور پاک فوج اور عوام ہی شہید ہو رہے اور شہید اعجاز خان کی بہادری کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انکی موت سے جو خلا پیدا ہو ا ہے اسکو کوئی بھی پر نہیں کر سکتاایسے بہادر، نڈراور بے باک جوانوں جو سرحدوں پر اپنی جانوں کی پروا کئے بغیر خفاظت کرتے ہیں کی وجہ سے خطہ میں امن وامان کی صورتحال برقرار ہے اورہم پرامن اور پرسکون زندگی گزار رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہید اعجاز خان نے اس دھرتی سے دہشتگردی کو ختم کرنے کی خاطر اپنی جان کا نظرانہ پیش کرکے ایک روشن مثال اورتاریخ رقم دلوائی جو کہ عوام کے دلوں میں صدیوں تک زندہ رہے گی اور یقینا انکی قربانی رائیگا نہیں جائیگی۔تعزیتی ریفرنس میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی جلد صحت یابی، شہید ہونے والے اعجاز خان کے ایصال روح کی ثواب کے لئے قرآنی خوانی کی گئی۔آخر میں ملک کی ترقی، سلامتی، بقا، امن کا گہوارہ بنانے اور ہر طرح کی آفات سے بچنے کے لیے خصوصی دعائیں کی گئی۔