تعلیم حاصل کرناہرطالب علم کاحق ہے ، رئیس اللہ ڈنہ منگریو

جمعہ 1 مارچ 2024 22:51

فرید آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2024ء) تعلیمی اداروں کی صورت حال کئی سالوں سے متاثر ہوکر رہ گئی ہے ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے تنظیم اساتذہ بلوچستان کے صدر رئیس اللہ ڈنہ منگریو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم حاصل کرناہرطالب علم کاحق ہے سماج میں بہتری تعلیم ہی کے ذریعے لائی جاسکتی ہے بلوچستان کے اضلاع میں تعلیمی سال کی افتتاح ہوچکی ہے لیکن کئی سالوں سے مختلف اضلاع میں وقت پر نصابی کتب واسٹیشنری کااہتمام سرکاری سطح پر نہیں کیا جا سکتا ہے امسال بھی پرانی عادات کو دہرایا جا رہا ہے جب تک تعلیمی اداروں میں طلبہ وطالبات کی نصابی کتب واسٹیشنری کی صورت میں مدد نہیں کی جاتی اس وقت تک اساتذہ کرام تعلیمی اداروں میں تعلیم کی افتتاح نہیں کرسکتے ہیں اساتذہ کرام سے مختلف کام لیے جاتے ہیں مردم شماری خانہ شماری حتی کہ الیکشن کمیشن کے سارے کام لیے جاتے ہیں سردیوں گرمیوں اور بارشوں طوفانی ہواں پرغور کیا جائے تو اساتذہ کرام کو کتنا وقت باقی بچتا ہے سماج میں بہتری لانی ہے تو اساتذہ کرام کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں ان کے جائز حقوقِ ادا کریں مردم شماری خانہ شماری کی کچھ اعزاز ہے باقی ہیں ان کی ادائیگی کی جائے مزید انھوں نے کہا کہ تنظیم کے میدان میں کامیابی حاصل کرنے کی ضرورت ہے تو محبوب اساتذہ کرام کے ساتھ محبت وشفقت ومعاونت کرنا سرکار ضروری سمجھے سرکاری دفاتر میں اساتذہ کرام کی عظمت و شان کی پہچان نہیں ہوا کرتی ہے سیول ہسپتالوں نادرا افیسوں تھانہ کورٹ کچہریوں ودیگر دفاتر میں اساتذہ کرام کے لیے خصوصی و عزت واحترام سے نوازا جائے تب معاشرے میں فلاح و بہبود کی توقع رکھی جائی