ڈراموں کا سکرپٹ سوچ سمجھ کر لکھا جائے تو بہتر ہوسکتا ہے، حرا سومرو

مجھے بیوقوف سمجھنے والے خود کون سے عقلمند ہیں،اداکارہ کی نجی ٹی وی شو میں گفتگو

ہفتہ 2 مارچ 2024 21:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2024ء) اداکارہ حرا سومرو نے کہا ہے کہ اگر ڈراموں کی کہانی سوچ سمجھ کر لکھی جائے تو بہتر ہوسکتی ہیں۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں اداکارہ حرا سومرو نے کہا کہ جو لوگ مجھے بیوقوف سمجھتے ہیں وہ خود کون سے عقلمند ہیں۔انہوں نے کہا کہ شعیب ملک شعیب ملک اچھے کرکٹر جبکہ آصف زرداری ہمارے بزرگ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرا شوبز میں آنے کا مقصد اداکاری کرنا تھا لیکن آج کل ڈڑاموں کی کہانیاں یکسانیت کا شکار ہیں جبکہ بعض ڈراموں میں اچھا کام بھی ہوا ہے، اگر دماغ استعمال کیا جائے تو ڈراموں کا سکرپٹ مزید بہتر ہو سکتا ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر بہت سارے لوگ بہت زیادہ عقلمند ہیں انہیں ایسا لگتا ہے کہ ان کے پاس ایک فرشتہ آتا ہے جو سب بتا کر چلا جاتا ہے۔