چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں جمہوریت کی بالادستی اور عوام کی مشکلات کے خاتمے کے لیئے اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے ، محمد صادق شخ

ہفتہ 2 مارچ 2024 22:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مارچ2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے کہا کہ سابق وزیر اعظم قائد چوہدری شجاعت حسین کے سپاہی ہر سکھ و غم میں مضبوط چٹان کی طرح ثابت قدم رہے ہیں انکے مثبت فیصلوں سے مسلم لیگ مضبوط و فعال ہوئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور ق لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری اور صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی سوشل میڈیا کے رکن عدنان عمر مغل اور محمد خلیل احمد سے اپنی رہائشگاہ پر ملاقات کے موقع پر کیا۔

اس موقع صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد صادق شیخ نے کہا کہ قائد مسلم لیگ چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں جمہوریت کی بالادستی اور عوام کی مشکلات کے خاتمے کے لیئے اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے بعد ازاں صوبہ پنجاپ کے جنرل سیکرٹری و صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کے سوشل میڈیا کے رکن عدنان عمر مغل نے مسلم لیگ سندھ سیکرٹیریٹ ناظم آباد کا دورہ کیا اور مسلم لیگ (ق) کراچی ڈویژن کے صدر محمد جمیل احمد خان سے ملاقات کی اس موقع پر مسلم لیگ اسپورٹس ونگ کے صدر سید مشرف علی، ہاوس انچارج عابد خان، صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد صادق شیخ اور دیگر موجود تھے ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی رہنما عدنان عمر مغل نے ڈیرہ غازی خان کی روایتی اجرک کے پہنائی۔#