اتحادی حکومت بے روزگاری،معیشت کی بحالی سمیت تمام بحرانوں کے خاتمے کیلئے بھرپورکرداراداکریگی،فرح ناز اکبر

Fکو خط 9مئی کو پی ٹی آئی کی حرکات کا تسلسل ہے،PTI کے تمام افراد ملکی سالمیت کیلئے خطرہ جبکہ مسلم لیگ(ن) کا وجود ملک کی حفاظت کی ضمانت ہے، مسلم لیگی رہنما ورکن قومی اسمبلی

اتوار 3 مارچ 2024 16:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2024ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آبادشعبہ خواتین اسلام آباد کی صدر و نومنتخب رکن قومی اسمبلی فرح ناز اکبر نے جاری بیان میں کہاہے کہ مسلم لیگ(ن)قوم کے خوابوں کی تعبیر اوراُن کی امنگوں کی حقیقی ترجمان جماعت ہے جبکہ قائد مسلم لیگ(ن)میاں نوازشریف تعمیر وترقی و خوشحالی کی ضمانت ہیں، مسلم لیگ(ن) کی قیادت کی طرح دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین کو بھی پاکستان کی تعمیر وترقی و خوشحالی اور ملک کا مستقبل روشن بنانے کیلئے دل وجان سے کوشش کرنی ہوگی تاکہ جلد ملک میں پھر سے خوشحالی کے دور کی واپسی ہو۔

ا نہوںنے کہاکہ بانی پی ٹی آئی نے ملک دشمنی میں حد کر دی ہے،IMFکو خط 9مئی کو پی ٹی آئی کی حرکات کا تسلسل ہے،پی ٹی آئی کے تمام افراد ملکی سالمیت کیلئے خطرہ ہیں،مسلم لیگ(ن) کا وجود ملک کی حفاظت کی ضمانت ہے، مسلم لیگ(ن) واتحادی ملک کے خلاف خط لکھنے والوں اوران کی زبان بولنے والوں پر نظررکھیں ،پاکستان کومشکلات سے نکالنے کیلئے قائدعوام میاں نوازشریف ناگزیر ہیں۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی رہنما فرح ناز اکبرنے کہاکہ ملک کو معاشی گرداب اور سیاسی بے یقینی سے نکالنے کیلئے مسلم لیگ(ن) وفاق میں حکومت بنارہی ہے،میاں شہبازشریف کو میاں نوازشریف کی سرپرستی حاصل ہے،قائد عوام میاں نوازشریف قوم کی اُمید ہیں،انہوں نے ہمیشہ مشکل وقت میں ملک وقوم کی رہنمائی کی اب وہ حکومت کی سرپرستی کرینگے اور وزیراعظم شہبازشریف ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام کے مسائل کوترجیحی بنیادوں پر حل کرنے ، ملک کے اندر مہنگائی بیروزگاری اور معیشت کی بحالی سمیت تمام بحرانوں کے خاتمے کیلئے اپنابھرپورکردار اداکرے گی۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کاجو بیانیہ آگ لگانا،شہداء سمیت دیگر کا تمسخر اڑانا،امریکہ کو چیخ چیخ کر پکارنا ہمیں بچالو اور سنبھال لوخطرناک ہے لیکن اب یہ نہیں ہونے والا،تمام سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کے مینڈیٹ کا احترام کریں ،سیاسی نفرتیں اور رنجشیں ختم کی جائیں،منتخب نمائندے عوامی مسائل کے حل کی طرف توجہ دیں،آج اس امر کی ضرورت ہے کہ ہم سب مل کر اس ملک پاکستان کی حفاظت کا عہد کریں چونکہ پاکستان نے ہمیں ایک پہنچان دی ہے،اس دھرتی کی تعمیر وترقی وخوشحالی کیلئے دل وجان سے ہمیں کوشش کرنی ہوگی۔