نمبرپلیٹ ایشو نہیں ہورہی جبکہ رجسٹریشن کی فیس سمیت نمبر پلیٹ کی فیس 1450 روپے باقاعدگی سے لی جا رہی ہے ،موٹرسائیکل ڈیلرز

پیر 4 مارچ 2024 15:32

نمبرپلیٹ ایشو نہیں ہورہی جبکہ رجسٹریشن کی فیس سمیت نمبر پلیٹ کی فیس ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2024ء) آل کراچی موٹر سائیکل ڈیلرز ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس مرکزی آفس موٹر سائیکل مارکیٹ اکبر روڈ میں منعقد ہوا جس میں حکومت سندھ سے اپیل کی گئی کہ موٹرسائیکل کے نمبر پلیٹیں جاری کرائی جائیں اور ڈی آئی جی ٹریفک اقبال دارا کو احکامات جاری کیے جائیں کہ جب تک نمبر پلیٹیں ایشو نہیں ہوتی تب تک کسی بھی موٹر سائیکل کا چالان یا انہیں ٹریفک اہلکاروں کی طرف سے پریشان نہ کیا جائے،اداروں میں کوارڈی نیشن نہ ہونے کی وجہ سے موٹر سائیکل سوار اذیت کا شکار ہورہے ہیں کوتاہیاں ڈپارٹمنٹ کی طرف سے ہوتی ہیں جس کا خمیازہ عام عوام اور موٹر سائیکل سواروں کو بھگتنا پڑتا ہے گورنمنٹ آف سندھ سے یہ مطالبہ کرتے ہیں جو بھاری ریونیو روزانہ کی بنیادوں پرایکسائز اینڈ ٹیکنیشن ڈپارٹمنٹ جمع کرتا ہے اس سے کراچی کی سڑکیں بنائی جائیں اور سگنلز لگائیں جائیں اجلاس میں کہا گیا کہ گزشتہ ایک مہینے سے موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ ایشونہیں کی جا رہی اور نمبر پلیٹ کی مد میں 1450 روپے تسلسل سے لیے جا رہے ہیں باخبر ذرائع کے مطابق نمبر پلیٹ کے وائنڈر کو سندھ گورنمنٹ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے نمبر پلیٹس وائنڈر کو ادائیگی نہیں کی جا رہی جس کی وجہ سے وائنڈر نمبر پلیٹ ایشو نہیں کررہا جبکہ رجسٹریشن کی فیس سمیت نمبر پلیٹ کی فیس 1450 روپے باقاعدگی سے لی جا رہی ہے وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ کے زمانے میں بھی یہی کچھ ہوا تھا کہ فیس لی جارہی تھی اورنمبر پلیٹیں ادا نہیں کی جارہی تھی وہ بھی وائنڈر کا ہی مسئلہ تھا اس کے بعد مراد علی شاہ کے پچھلے دور میں بھی نمبر پلیٹ کا اجرا منقطع کیا گیا نمبر پلیٹ کی مد میں کروڑوں روپے لیے گئے مگر آج تک نمبر پلیٹیں ایشو نہیں کی گئیں اور اب یہ سلسلہ دوبارہ سے جاری ہے جس کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں اور وزیرایکسائز ڈیپارٹمنٹ مکیش چاولہ سے اپیل کرتے ہیں کہ جو پچھلے دو ادوار میں فیس لی ہے وہ واپس کی جائے یا پھر ان کی نمبر پلیٹیں جاری کی جائیں اور حالیہ ایک مہینے سے جو نمبر پلیٹس ایشو نہیں کی جا رہی ان موٹرسائیکلوں کی نمبر پلیٹ باقاعدگی سے جاری کی جائے اگر ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی غفلت کی وجہ سے نمبر پلیٹ ایشو نہیں ہوتی تو اس کی فیس نہ لی جائے اور پچھلے دو ادواروں میں جو فیس لی گئی ہے اور نمبرپلیٹس ایشو نہیں کی ان کی پیمنٹ واپس کی جائے ڈی ائی جی ٹریفک کو بذریعہ نوٹس یہ باور کرایا جائے کہ ایکساسائز کی طرف سے نمبر پلیٹ ایشو نہیں کی جا رہی لہذا نمبر پلیٹ پر چلان نہ کیا جائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی نااہلی کا ذمہ دار موٹرسائیکل سوار کو نہ ٹھہرایا جائے ٹریفک ڈیپارٹمنٹ اور ایکسائز ڈیپارٹمنٹ میں کوارڈینیشن کو لازمی قرار دیا جائیاداروں کے درمیان کوارڈینیشن نہ ہونے کی وجہ سے ان کے سربراہان الٹے سیدھے احکامات جاری کرتے ہیں جس سے موٹر سائیکل سوار پریشانی میں مبتلا ہوتا ہے۔