سنی اتحاد کونسل نے پنجاب اسمبلی کااجلاس ہنگامی طورپر طلب کرنے کے لئے ریکوزیشن جمع کرادی

پیر 4 مارچ 2024 17:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2024ء) سنی اتحاد کونسل نے پنجاب اسمبلی کااجلاس ہنگامی طورپر طلب کرنے کے لئے ریکوزیشن سیکرٹری اسمبلی عامر حبیب کو جمع کرادی۔

(جاری ہے)

ریکوزیشن پیر کو رانا آفتاب احمد خان چیف وہپ رانا شہباز کوارڈینیٹر سنٹرل پنجاب اویس ورک احمد خان بھچر، معین قریشی اور حسن ذکا نیازی کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ 101اپوزیشن ارکان کے دستخطوں سے ریکوزیشن اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی۔ ریکوزیشن میں امن وامان ،مہنگائی کی صورتحال کو زیر بحث لانے کے لئے اسمبلی اجلاس طلب کرنے کا کہاگیاہے۔