پیپلزپارٹی نے گورنرپنجاب کے عہدے کیلئے تین نام فائنل کرلئے

پیر 4 مارچ 2024 22:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مارچ2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے گورنرپنجاب کے عہدے کے لیے پارٹی کے 3 رہنمائوں کے ناموں کو فائنل کر لیا ہے جن میں قمر الزمان کائرہ، چوہدری ریاض اور مخدوم احمد محمود شامل ہیں جبکہ ندیم افضل چن گورنرشپ کی دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں