ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد و خشک اور بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا، محکمہ موسمیات

پیر 4 مارچ 2024 22:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2024ء) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (کل) منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا تاہم شمال مغربی/جنوبی بلوچستان میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود اورموسم خشک رہا تاہم بالائی خیبرپختونخوا اور خطہ پوٹھوہار میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوئی۔سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا میں دیر(اپر ، لوئر 12) ، دروش 11، کالام08، سیدو شریف 07، میرکھانی ،چترال 06، مردان 03،چراٹ 01،پنجاب میں اسلام آباد( ایئر پورٹ) 03 ،اٹک 02 اور بوکڑہ میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران دروش 05، کالام04، میرکھانی 03، چترال 2.4 اور دیر میں 02انچ برف باری ریکارڈ ہوئی۔ ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ ، کالام منفی 10، قلات منفی 06، کوئٹہ( سمنگلی) ، مالم جبہ منفی 05، استور منفی 04، سکردو،گوپس اورمیر کھانی میں منفی 03سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔