Live Updates

خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

بدھ 6 مارچ 2024 16:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2024ء) خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے ایک قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ نے جمع کروائی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان خواتین کے عالمی دن پر تمام شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والی خواتین کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کی بہادر خواتین نے سیاست، دفاع، سول سروس، صحافت، طب سمیت دیگر شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دی ہیں۔

یہ ایوان جمہوریت کیلئے جدوجہد کرنے والے خواتین بیگم کلثوم نواز،شہید بے نظیر بھٹو، بیگم نسیم ولی اور مریم نواز کو خراج تحسین پیش کرتا ہے اور تمام خواتین اس عزم کا اعادہ کرتی ہیں کہ ملکی ترقی وخوشحالی میں اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لائیں گی جبکہ خواتین ہر شعبے میں اپنی عظمت و ہمت کا لوہا منوائیں گی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات