Live Updates

حنا پرویزبٹ کی خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

بدھ 6 مارچ 2024 21:24

حنا پرویزبٹ کی خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے پنجاب اسمبلی میں قرارداد ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مارچ2024ء) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ نے خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی۔پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان خواتین کے عالمی دن پر تمام شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والی خواتین کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کی بہادر خواتین نے سیاست، دفاع، سول سروس، صحافت، طب سمیت دیگر شعبوں میں خدمات سرانجام دی ہیں۔

یہ ایوان جمہوریت کے لیے جدوجہد کرنے والے خواتین بیگم کلثوم نواز،بے نظیر بھٹو، بیگم نسیم ولی،مریم نواز کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ تمام خواتین اس عزم کا اعادہ کرتی ہیں کہ ملکی ترقی اور خوشحالی میں اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لائیں گی اور ہر شعبے میں اپنا لوہا منوائیںگی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات