سرحد چیمبر جیولری سیکٹر پر پروفیشنل ٹیکس اورپوائنٹ آف سیل کے نفاذ اور دیگر مسائل کو ایف بی آر اور متعلقہ اداروں کے سامنے بھرپور انداز اٹھاکرحل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گا،ثناء اللہ خان

بدھ 6 مارچ 2024 23:06

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مارچ2024ء) سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائمقام صدر ثناء اللہ خان نے کہا کہ سرحد چیمبر جیولری سیکٹر پر پروفیشنل ٹیکس اورپوائنٹ آف سیل کے نفاذ اور دیگر مسائل کو ایف بی آر اور متعلقہ اداروں کے سامنے بھرپور انداز اٹھاکرحل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گا ۔ چیمبر تاجروں اوربزنس کمیونٹی کاواحد نمائندہ فورم ہے جس نے ہر دور میں ان کے مسائل کو حکومتی ایوانوں اوردیگر متعلقہ اداروں تک پہنچا کر حل کروانے میں اہم کردار اداکیا ہے ۔

بزنس کمیونٹی ٹیکس دیناچاہتی ہے لیکن ٹیکس کی شرح میں کمی لانے سمیت بے جا ٹیکسوں کا خاتمہ کرنا چاہئے اور ٹیکس کو سنگل ڈیجیٹ پر لایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روزجیولری سٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جیولری ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے سرپرست اعلیٰ عزیز اللہ خان صراف ،ْ صوبائی صدر امین حسین بابر ،ْ نوشہرہ ،ْ صوابی ،ْ تخت بھائی ،ْسوات ،ْ کوہاٹ ،ْ ہنگو سے ایسوسی ایشن کے سینئر عہدیداران ،ْاراکین اور جیولرز کے کاروبار سے وابستہ افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

سرحد چیمبر کے قائمقام صدر ثناء اللہ خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے جیولرز سیکٹر سمیت دیگر مختلف سیکٹرز سے وابستہ افراد کاروباری کافی مشکلات سے دوچار ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ گیس اور بجلی کی بھاری ٹیرف کے نفاذ کے باوجود بھی صوبے کے صارفین کو گیس و بجلی عدم دستیاب ہے جو کہ گیس اور بجلی سرپلس پیدا کرنیوالے صوبہ کے ساتھ سراسر زیادتی ہے اور آئینی حقوق سلب کرنے کے مترادف ہے ۔

سرحد چیمبر کے قائمقام صدر ثناء اللہ خان نے ایوان کو بتایا کہ سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری بزنس کمیونٹی کے مسائل کو اجاگر اورصوبے کے وسائل اور ذخائر سے بہترانداز میں استفادہ حاصل کرنے کے لئے مئی کے پہلے ہفتہ میں خزانوں بھرا خیبر پختونخوا ،ْ وطن کے معمار تاجرو صنعت کار کے عنوان پر کانفرنس منعقد کرنے جا رہا ہے جس میں تمام سیاسی اکابرین ،ْ حکومتی نمائندں اور سٹیک ہولڈرز کو دعوت دی جائے گی اور بزنس کمیونٹی کے مسائل اورخیبر پختونخوا کے وسائل ،ْ آئینی حقوق کو بہتر انداز میں اجاگر کیا جائے گا۔

سرحد چیمبر کے قائمقام صدرثناء اللہ خان نے شرکاء کے مختلف سوالاات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پروفیشنل ٹیکس اورپوائنٹ آف سیل کے حوالے سے ایف بی آر کے چیئرمین سے جلد ملاقات کی جائے گی اور جیولرز سیکٹرز پر عائد تمام غیر ضروری اور ناجائز ٹیکسوں کے نفاذ کے خاتمہ کے لئے سرحد چیمبر کے پلیٹ فارم سے بھرپور جدوجہد کی جائے گی۔ بعد ازاں جیولرز ایسوسی ایشن پشاور کے سرپرست اعلیٰ عزیز الرحمان صراف اور صوبائی صدر امین حسین بابر اور مختلف اضلاع سے لائے ہوئے جیولرز سیکٹر سے وابستہ کاروباری حضرات سے مختلف مسائل کو ایوان کے سامنے پیش کیا جس میں پروفیشنل ٹیکس ،ْ پوائنٹ آف سیل کا نفاذ ،ْ مختلف صوبائی ٹیکس سمیت مقامی انتظامیہ ،ْ پولیس اور دیگر اداروں کی جانب سے کاروباری کش پالیسی اور اقدامات شامل ہیں جس پر سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائمقام صدر ثناء اللہ خان ،ْنے ایوان کو یقین دلایا کہ جیولرز سیکٹرسے وابستہ افراد کے تمام مسائل کو حکومتی متعلقہ اداروں کے ساتھ موثر انداز میں اٹھا کر حل کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔