حب درگاہ شاہ نورانی ویراب کے مقام پر زائرین کی بس تیز رفتاری کے باعث الٹنے سےایک شخص جاں بحق اور متعددزخمی

بدھ 6 مارچ 2024 20:40

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2024ء) حب درگاہ شاہ نورانی ویراب کے مقام پر زائرین کی بس تیز رفتاری کے باعث بےقابو ہوکر الٹنے سےایک شخص جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ حب علاقے درگاہ شاہ نورانی ویراب کے مقام پر زائرین کی بس تیز رفتاری کے باعث بےقابو ہوکر الٹ گئی ،ذرائع کے مطابق حادثہ میں ایک افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں ،زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ، درگاہ شاہ نورانی بس زائرین کی بس کا سنتے ہی قریبی گاؤں کے لوگ مدد کیلئے جائے وقوع پر پہنچ گئے، لیویز پولیس اور ایدھی ایمبولینس بھی جائے وقوع پر پہنچ کر تمام زخمی افراد اور جاں بحق شخص کی نعش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال حب منتقل کر دیا ہے ، شدید زخمی افراد کو طبی امداد دے کر مزید علاج کیلئے ٹراما سینٹر سول ہسپتال کراچی منتقل کر دیا گیا ہے ، ذرائع کے مطابق بس حادثہ پیش آنے والے زائرین کا تعلق صوبہ پنجاب کے علاقے راوی شہر سے ہے۔

\378