بلوچستان میں 9 مارچ سے بارشیں برسانے والا نیا سسٹم داخل ہونے کی پیشگوئی

جمعرات 7 مارچ 2024 18:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2024ء) محکمہ موسمیات نے 9 مارچ سے بلوچستان میں ایران سے بارشیں برسانے والا نیا سسٹم داخل ہونے کی پیش گوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق 9مارچ سے ایران سے بلوچستان میں داخل ہونے والے بارشوں کے نئے سسٹم کی وجہ سے جنوب مغربی بلوچستان اور کیچ میں بارشوں کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کے نئے سسٹم کے اثرات 11 سے 12 مارچ تک رہیں گے تاہم بارش کا نیا سسٹم زیادہ شدت کا نہیں ہوگا۔

دوسری جانب گزشتہ روز لاہور کے مختلف علاقوں سمیت چنیوٹ اور مالاکنڈ میں بوندا باندی تو کہیں تیز بارش اور ضلع استور میں برفباری کا سلسلہ جاری رہا۔بالائی خیبر پختونخوا، شمالی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں ہلکی بارش یا برفباری کا امکان ہے۔