Live Updates

مریم نوازآپ شکست تسلیم کریں اور والد اورچچا کو حوصلہ دیں

فوری طور پر بانی چیرمین کے خلاف درج مقدمات ختم کیے جائیں وہ ہی اس وقت ملک کو سہارا دے سکتے ہیں ،بابراعوان

جمعرات 7 مارچ 2024 22:31

مریم نوازآپ شکست تسلیم کریں اور والد اورچچا کو حوصلہ دیں
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مارچ2024ء) مریم نواز آپ شکست تسلیم کریں اور والد اور چچا کو حوصلہ دیں ہم ووٹ چھین کے لے جانے کی اجازت نہیں دے سکتے، ہم قانونی جنگ لڑیں گے، ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان اور اعظم سواتی ہائیکورٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہو ں نے کہا کہ یہ کوئی فتح کا مال نہیں ہے، یہ نشستیں ہم نے ان سے برآمد کرنی ہے فارم 45 کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے الیکشن سے پہلے اور بعد میں ہمارے امیدواروں کیساتھ زیادتی کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز آپ شکست تسلیم کریں اور اپنے والداورچچا کوحوصلہ دیں۔بابر اعوان نے کہا کہ فوری طور پر بانی چیرمین کے خلاف درج مقدمات ختم کیے جائیں، بانی چیرمین ہی اس وقت ملک کو سہارا دے سکتا ہے انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ نے بلے کا نشان واپس کیا تو پھر الیکشن کمیشن کو کس نے کہا کہ اس کو چیلنج کریں۔

(جاری ہے)

یہ اب کونسا فارمولا استعمال کیا کہ مخصوص نشستیں بانٹی گئی۔

سنیٹر اعظم سواتی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی عدلیہ کو سلام پیش کرتا ہوں جو کہتا ہے کہ آئین و قانون کی عمل داری ہوگی۔ جب آئین و قانون کی حکمرانی ملک میں نہیں ہوگی ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ ملک پر ڈاکوں مسلط کی کئے گئے۔ قاضی انور ایڈوکیٹ نے کہا کہ رات کو آر اوز آفس میں کون آئے تھے اس کی تحقیقات کرنا چاہیئے۔ اب مخصوص نشستوں کی بند بانٹ کردی گئی ہے۔ ہم نے پشاورہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔ پشاور ہائیکورٹ نے اب سے نہیں بہت عرصے سے آئین و قانون کی عمل داری قائم کی ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات