اسحاق ڈار کی پالیسوں کی وجہ سے ملک اور معیشت دونوں کو لاتلافی نقصان ہوا

مفتاح اسماعیل نے اسحاق ڈار کا وزارت خزانہ سے دور ہونا ملک اور معیشت کیلئے اچھا فیصلہ قرار دے دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 7 مارچ 2024 23:49

اسحاق ڈار کی پالیسوں کی وجہ سے ملک اور معیشت دونوں کو لاتلافی نقصان ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مارچ2024ء) مفتاح اسماعیل نے اسحاق ڈار کا وزارت خزانہ سے دور ہونا ملک اور معیشت کیلئے اچھا فیصلہ قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے ایک مرتبہ پھر مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا وزیر خزانہ نہ بننا ملک کیلئے اچھا فیصلہ قرار دے دیا۔

اپنے ایک بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اسحاق ڈار کا وزارت خازنہ سے دور ہونا ملک اور معیشت دونوں کے لئے اچھا ہے ۔اسحاق ڈار کی پالیسوں کی وجہ سے ملک اور معیشت دونوں کو لاتلافی نقصان ہوا ۔ مفتاح اسماعیل نے پیش گوئی کی ہے کہ ڈالر کی قدر جولائی تک کچھ بڑھ جائے گی تاہم پیٹرول کی قیمتیں مستحکم رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

سابق لیگی رہنما کے مطابق معاشی اعشاریے بہترہیں، مہنگائی مزید نہیں بڑھے گی، جنوری سے مہنگائی بڑھنے کی شرح رک گئی ہے۔

مفتاح اسماعیل کے مطابق پاکستان میں بنیادی اصلاحات اورراہ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ نجکاری کی تیزی کے لئے قوانین کو آسان بنانا ہو گا ۔ ملکی معیشت کو اپنے پاوں پر کھڑا کرنے کے لئے بڑے اور سخت فیصلے لینا ہوں گے ۔  دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت خزانہ کی دوڑ سے باہر ہونے کے بعد اسحاق ڈار کو وزارت خزانہ ملنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ن لیگی رہنما کو اس مرتبہ وزارت خارجہ کا قلمدان سونپا جائے گا۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا تھا کہ کابینہ تشکیل کے فیصلے نواز شریف کی مرضی سے کیے جا رہے ہیں۔ انہوں بتایا تھا کہ اسحاق ڈار ہی وزیر خزانہ ہوں گے چونکہ پیپلز پارٹی کو چیئرمین سینیٹ کا عہدہ ملے گا لہٰذا یہ تاثر غلط ہوگا کہ اسحاق ڈار چیئرمین سینیٹ ہوں گے۔