پہلی بارملکی تاریخ میں آصف علی زرداری دوسری مرتبہ صدرمملکت بننے جارہے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

جمعہ 8 مارچ 2024 18:46

پہلی بارملکی تاریخ میں آصف علی زرداری دوسری مرتبہ صدرمملکت بننے جارہے ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2024ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفرازاحمد بگٹی نے کہا ہے کہ پاکستان میں دوبارہ تاریخ لکھی جا رہی ہے ،پہلی بار ملکی تاریخ میں آصف علی زرداری دوسری مرتبہ صدرمملکت بننے جارہے ہیں،آصف علی زرداری مفاہمت کی سیاست کے بادشاہ سمجھے جاتے ہیں،انہوں نے ہمیشہ بلوچستان کے معاملے پر سنجیدہ اقدامات کئے ہیں۔

یہ بات انہوں نے جمعہ کو بلو چستان اسمبلی میں شرکت کر نے سے قبل میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفرازاحمد بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کی تر قی میں پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ صف اول کا کر دار ادا کیا ہے اور بلوچستان کے معاملے پر آصف علی زرداری کا کردار سنہرے حروف میں لکھا جائے گاہم بلوچستان سے آصف علی زرداری کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرینگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں سے بات چیت چل رہی ہے نیشنل پارٹی کے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے تین بار ملاقات ہو چکی ہے انکی جماعت آپسی مشاورت کر رہے ہیں مشاورت کا فائنل رانڈ ہو گا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفرازاحمد بگٹی نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے دستوں سے ملاقات اور مولانا فضل الرحمن سے ٹیلیفونک گفتگو بھی ہوئی ہے سیا سی جماعتوں کو بلو چستان کی سیا ست کو تھوڑا مختلف رکھنا ہوگا اس وقت اپوزیشن اور حکومت دونوں کو ساتھ لے کر چلنے کا وقت ہے سیا سی ڈائیلاگ ہمیشہ جا ری رکھنے چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ کا بینہ کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت جا ری ہے صدارتی اور سینٹ کے انتخابات کے بعد ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جس میں فیصلہ ہوگا کہ کس جماعت کو کتنی سیٹیں دینی ہیں ۔