نئے صدرمملکت کی تقریب حلف بردار ی کل اتوار کوہوگی

ہفتہ 9 مارچ 2024 21:14

نئے صدرمملکت کی تقریب حلف بردار ی کل اتوار کوہوگی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مارچ2024ء) ملک کی14ویں منتخب ہونے والے صدر مملکت کی تقریب حلف برداری کل اتوار کو ہوگی،حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں کل شام 4بجے منعقد کی جائیگی ،ایوان صدر نے حلف برداری کی تقریب کیلئے دعوت نامے جاری کر دئیے ہیں،چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نومنتخب صدر سے حلف لیں گے۔

(جاری ہے)

حلف برداری کی تقریب میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ساحر شمشاد سمیت وزیراعظم شہباز شریف،مسلم لیگ ن کے قائد نواز،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ،سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی ،سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق،چاروں صوبوں کے گورنرزاور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ،غیر ملکی سفیروں سمیت مختلف سیاسی شخصیات اور دیگر اعلیٰ سرکاری افسران شرکت کرینگے۔