ہائیکورٹ کا فیصلہ صوبے کی حد تک ہوتا ہی: چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ

ہفتہ 9 مارچ 2024 20:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2024ء) پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد ابراہیم خان نے کہا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ صوبے کی حد تک ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد ابراہیم خان نے صدارتی انتخابات میں خیبرپختونخوا اسمبلی میں پریذائیڈنگ افسر کی ذمہ داریاں نبھائیں۔الیکشن کے بعد میڈیا سے گفتگو میں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے کہاکہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں شفاف صدارتی انتخابات منعقد ہوئے۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ صوبے کی حد تک ہوتا ہے البتہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ملک بھر کیلئے ہوتا ہے۔