آصف زرداری کو صدارتی الیکشن میں غیر مشروط سپورٹ کیا ہے،فاروق ستار

مفاہمتی یادداشت کی شاید قانونی حیثیت نہیں ہوتی صرف اخلاقی حیثیت ہوتی ہے،سینئر رہنما ایم کیو ایم

ہفتہ 9 مارچ 2024 20:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2024ء) ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر فاروق ستار نے کہا ہے کہ آصف زرداری کو صدارتی الیکشن میں غیر مشروط سپورٹ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں فاروق ستار نے کہا کہ مفاہمتی یادداشت کی شاید قانونی حیثیت نہیں ہوتی صرف اخلاقی حیثیت ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کو وزارت عظمی کے لیے غیر مشروط سپورٹ کیا اور آصف زرداری کو بھی غیرمشروط طورپرسپورٹ کیا ہے۔