Live Updates

ٹ*ملک کے اہم عوامی عہدوں کی بندربانٹ نیک شگون نہیں، ڈاکٹر منیر بلوچ

فارم 45 کے تحت دو تہائی اکثریت سے جیتنے والی جماعت کی جیت کو ہار میں بدلنے والے قوم کے غدار ہیں

اتوار 10 مارچ 2024 18:30

vکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مارچ2024ء) پاکستان تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی ہارے نہیں بلکہ جیت گئے ہیں محمود خان اچکزئی فارم 47 کے تحت بننے والے صدر سے اخلاقی طور پر جیت گئے ہیں فارم 47 کے تحت بننے والی حکومت پاکستان کے بجائے انکے لانے والوں کے مفادات کو زیادہ تحفظ فراہم کریگی فارم 47 کے تحت بننے والی پارلیمنٹ وزیراعظم صدر وزرا اعلی و دیگر عہدوں پر قابض نام نہاد عہدیداروں کو قوم نہیں مانتی، پاکستان تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی اور مقبول ترین جماعت ہے فارم 45 کے تحت دو تہائی اکثریت سے جیتنے والی جماعت کی جیت کو ہار میں بدلنے والے قوم کے غدار ہیں ملکی اہم عوامی عہدوں کی بندربانٹ ملک پر 70 سال سے قابض انہی دو خاندانوں کے درمیان کرائی گئی مخصوص نشستوں کے بغیر صدر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کرانا بالکل غیر آئینی اور غیر جمہوری عمل ہے پاکستان تحریک انصاف عوام جمہوریت پارلیمنٹ اور آئین کی کامیابی کی جنگ سے کسی صورت پیچھے نہیں ہوگی پاکستان کو غیر جمہوری قوتوں نے ہر لحاظ سے تباہی و بربادی کے سامنے کھڑا کر دیا ملک میں مہنگائی کا ایک نیا طوفان آئے گا کیونکہ عوام چوروں کے رحم وکرم پر ہیں، وزیر اعظم عمران خان کی رہائی اور ملک میں دوبارہ صاف شفاف انتخابات کرانے تک آج سے ملک بھر میں احتجاج ہوگی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات