بارہمولہ:محکمہ خوراک کا دفتر آتشزدگی کے واقعے میں خاکستر

اتوار 10 مارچ 2024 21:00

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2024ء) بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموںوکشمیر کے ضلع بارہمولہ میں واقع فوڈ سول سروسز اینڈ کنزیومر افیئر ڈپارٹمنٹ کا دفتر آتشزدگی کے ہولناک واقعے میں خاکستر ہو گیاہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ضلع بارہمولہ کے علاقے اوڑی میں مواقع مذکورہ دفتر میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات آگ بھڑک اٹھی ۔ فائر فائٹرز اور مقامی لوگوں کی کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ دفتری ریکارڈ کو بچا لیا گیا ہے ۔آگ لگنے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔