ماہ رمضان المبارک میں حکومت پاکستان کی جانب سے اعلان کردہ سبسڈی عوام تک نہیں پہنچ سکی

یوٹیلٹی اسٹورز پر رمضان پیکج کو روزے داروں کے لئے شجر ممنوعہ بنادیا گیا،ایم کیو ایم پاکستان میرپورخاص ڈسٹرکٹ کے انچارج

UbaidUllah Kori عبید اللہ کوری پیر 11 مارچ 2024 14:54

میرپورخاص(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 مارچ2024 ء) میرپورخاص ایم کیو ایم پاکستان میرپورخاص ڈسٹرکٹ کے انچارج خالد تبسم، ڈسٹرکٹ جوائنٹ انچارج آفاق احمد خان، سلیم میمن، محمود عباسی اور دیگر اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ماہ رمضان المبارک کے دوران مہنگائی میں ریلیف فراہم کرنے کے لئے حکومت پاکستان کی جانب سے اعلان کردہ سبسڈی عوام تک نہیں پہنچ سکی۔

(جاری ہے)

یوٹیلٹی اسٹورز پر رمضان پیکج کو روزے داروں کے لئے شجر ممنوعہ بنادیا گیاہے۔میرپورخاص کے عوام بی آئی ایس پی پروگرام میں عدم اندراج کے باعث اشیائے ضروریہ سے محروم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مخصوص طبقہ آبادی کے اندراج اورغریب روزے داروں کو نظر انداز کرنے پر تشویش ہے۔ وزیر اعظم پاکستان اور گورنر سندھ میرپورخاص کے عوام کو درپیش مسئلہ کا فی الفور نوٹس لیں۔روزے دار طبقہ آبادی کے لئے خصوصی رمضان پیکج کا اعلان کیا جائے۔