وسیم قادری کا خواجہ ناظم الدین پارک صدر ٹاو ن کی فٹ پاتھ پرغیرقانونی تعمیرات کے فوری خاتمے کا مطالبہ

پیر 11 مارچ 2024 20:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2024ء) بلدیہ جنوبی کے سابق وائس چیئرمین وسیم قادری نے خواجہ ناظم الدین پارک صدر ٹاو ن کی فٹ پاتھ پرغیرقانونی تعمیرات کے فوری خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام ان غیر قانونی تعمیرات کو خریدنے سے گریز کریں ۔اپنے بیان میں وسیم قادری نے کہا کہ کراچی میں قبضہ مافیا نے شہر کی فٹ پاتھوں پر بھی قبضہ کرنا شروع کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

خواجہ ناظم الدین پارک صدر ٹاو ن کی فٹ پاتھ پرغیرقانونی تعمیرات کی جارہی ہیں اور خریداروں سے اس کے عوض بھاری رقم کی وصول کی جارہی ہے ۔عدالت کی جانب سے غیرقانونی تعمیرات کے خلاف سخت احکامات جاری کیے گئے ہیں ۔اگر شہریوں سے ان غیرقانونی تعمیرات میں سرمایہ کاری کی تو ان کو بھاری نقصان اٹھانا پڑسکتا ہے ۔وسیم قادری نے مطالبہ کیا کہ فٹ پاتھ پر ہونے والی غیر قانونی تعمیرات فوری مسمار کی جائیں ۔