ہریتھک روشن کی نئی فلم ’’وار 2‘‘ سال 2025 میں 14 اگست کو ریلیز ہوگی

میگا ایکشن اور تھرلر فلم کیلئے کیارا ایڈوانی کو خاتون کے مرکزی کردار کیلئے فائنل کرلیا گیا ہے

منگل 12 مارچ 2024 11:25

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2024ء) بالی وڈ سپر اسٹار ہریتھک روشن نے اپنی نئی ایکشن تھرلر فلم ’وار 2‘ کی شوٹنگ کا آغاز کردیا ہے اور انہوں نے شوٹنگ کیلئے 55 سے 60 دن مختص کیے ہیں۔فلم کی زیادہ تر شوٹنگ ممبئی کے اسٹوڈیوز میں کی جائے گی اور یش راج فلمز کی جدید ٹیکنالوجی کی وجہ سے اس میں وقت بھی کم لگے گا۔جونیئر این ٹی آر اپریل میں شوٹنگ کا آغاز کریں گے اور انہیں ہریتھک کے ساتھ 25 سے 30 دن شوٹنگ کا موقع ملے گا۔

(جاری ہے)

’وار 2‘ سال 2025 میں 14 اگست کو ریلیز ہوگی جبکہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز فروری 2024 سے ہوگیا ہے۔میگا ایکشن اور تھرلر فلم کیلئے کیارا ایڈوانی کو خاتون کے مرکزی کردار کیلئے فائنل کرلیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق ’وار‘ سیکوئیل میں انڈسٹری کے بڑے سپر اسٹاروں شاہ رخ خان اور سلمان خان کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔1995 میں بلاک بسٹر فلم ’کرن ارجن‘ کے بعد شاہ رخ اور سلمان پہلی مرتبہ ایک ساتھ بڑے پردے پر مداحوں کو محظوظ کریں گے۔