kچیئرمین واپڈا سے ایشیائی ترقیاتی بنک کے مشن کی ملاقات

ڑ*13 رکنی مشن کی سربراہی پرا گریس ریویو مشن کے کنٹری ڈائریکٹریونگ یی نے کی گ*واٹر، فوڈاور انرجی کے وسط اور طویل مدتی حکمت ِ عملی پر گامزن ہے،حکام کی بریفنگ

منگل 12 مارچ 2024 20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مارچ2024ء) چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل (ر)سجاد غنی سے ایشیائی ترقیاتی بنک کے 13 رکنی مشن نے ملاقات کی، واپڈا منصوبوں کی فنانسنگ بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ واپڈاسے جاری اعلامیے کے مطابق مشن کی سربراہی پرا گریس ریویو مشن کے کنٹری ڈائریکٹریونگ یی کر رہے تھے۔ ایشیائی ترقیاتی بنک کا جائزہ مشن پاکستان کے دورے پر ہے، اور یہ ان کی چیئرمین واپڈا سے پانی اور پن بجلی کے شعبوں سے متعلق جائزہ ملاقات تھی۔

ملاقات کے د وران واپڈا منصوبوں کی فنانسنگ بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اِن منصوبوں میں نولانگ ڈیم، کرم تنگی ڈیم کا دوسرا مرحلہ اور پٹن ہائیڈرو پاور پراجیکٹ خاص طور پر قابل ِ ذکر ہیں۔ واپڈا کے ممبر فنانس، ممبر واٹر، جنرل منیجر(کوآرڈی نیشن اینڈ مانیٹرنگ)، جنرل منیجر (ہائیڈرو) پلاننگ، جنرل منیجر (پراجیکٹس) ساؤتھ اور جنرل منیجر(پراجیکٹس) نارتھ بھی اِس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

بریفنگ کے دوران مشن کو واپڈا کے ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات بارے آگاہ کیا گیا۔ مشن کو بتایا گیا کہ واپڈا ملک میں واٹر، فوڈاور انرجی کے وسائل کو فروغ دینے کے لئے وسط اور طویل مدتی حکمت ِ عملی پر گامزن ہے، تاکہ پاکستان میں پائیدار ترقی کے حصول کو ممکن بنایا جاسکے۔مشن کو بتایا گیا کہ واپڈا کی تعمیراتی سرگرمیاں اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے مقاصد سے ہم آہنگ ہیں۔

بریفنگ کے دوران مشن کو نولانگ ڈیم، کرم تنگی ڈیم کے دوسرے مرحلے اور پٹن ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔ علاوہ ازیں ایشیائی ترقیاتی بنک کی مالی معاونت کے لئے مشن کو مہمند ڈیم، دیا مر بھاشا ڈیم، داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اور عطا آباد ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تفصیلات بارے بھی بریفنگ دی گئی۔قبل ازیں چیئرمین واپڈا نے مشن کا خیر مقدم کرتے ہوئے پانی اور پن بجلی کے شعبوں میں واپڈا منصوبوں کے لئے ایشیائی ترقیاتی بنک کی معاونت کی تعریف کی۔ اٴْنہوں نے اٴْمید ظاہر کی کہ ایشیائی ترقیاتی بنک واپڈا کے دیگر جاری اور مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے بھی فنانسنگ فراہم کرے گا۔